سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ‘ لائنوں سے پانی آنے لگا

سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ‘ لائنوں سے پانی آنے لگا

  

ملتان(خبر نگار خصوصی)شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہو سکا ۔ لا ئنوں میں سے گیس کی جگہ پا نی آنے لگا، شہر ی شد ید اذ یت کا شکا رسو ئی گیس انتظا میہ ٹھنڈے کمروں تک محدود ۔ گیس بندش کی وجہ سے شہر یوں کو لکڑیاں جلا کر گزر اوقات کرنا پڑتاہے ،دن اور رات میں(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے، گجرکھڈا،کینٹ۔گھنٹہ گھر،،ڈبل پھا ٹک،و لائیت آبادشالیمار کالونی‘ ایم ڈی اے چوک‘ پرانا شجاع آباد روڈ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جلیل آباد‘ شریف پورہ‘ ممتاز آباد حسن آباد گیٹ نمبر 1اور 2‘ قیصر آباد‘ قذافی چوک‘ پیراں غائب روڈ‘ سمیجہ آباد‘ مدنی چوک‘ گلشن مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم‘ حسن پروانہ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ ،پاک گیٹ ،لو ہاری گیٹ،منظور آباد۔ سمیت شہر کے اندرون و بیرون علا قوں میں رات 9بجے کے بعد کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے جبکہ چند ایک جگہوں پر گیس کی سپلائی تو بحال ہوتی ہے مگر اتنی گیس بھی نہیں ہوتی کہ کچھ بھی پکا یا جا سکے۔ انکا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے غیر قانونی طریقہ سے گیس کے حصول کیلئے کمپریسرز لگا رکھے ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو ہر وقت گیس پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -