قصبہ بصیرہ سے رکنی اور فورٹ منرو روڈ کی کشادگی کیلئے سروے شروع

قصبہ بصیرہ سے رکنی اور فورٹ منرو روڈ کی کشادگی کیلئے سروے شروع

  

ملتان(جنرل رپورٹر)قصبہ بصیرہ تا رکنی براستہ غازی گھاٹ‘ ڈیرہ غازی خان‘ سخی سرور ‘فورٹ منرو روڈ کو کشادہ کرنے کے لئے سروے شروع کردیا گیا آئندہ ماہ سے کام شروع کردیا جائے گا اس بارے معلوم ہوا ہے کہ نیشنل ہائی وے حکام نے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

ڈویلپمنٹ اینڈ ریپئرنگ پراجیکٹ کے تحت مذکورہ سڑک کو ڈبل کرنے کے لئے فنڈز کی منظوری کروالی ہے غیر ملکی ماہرین کی ٹیم ہائی وے حکام کے ہمراہ گزشتہ ہفتہ سے ملتان میں موجود ہے اور روزانہ متعلقہ روٹ کا دورہ کیا جاتا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ 167کلومیٹر طویل سڑک کو کشادہ کرنے پر 200بلین روپے خرچ ہوں گے ‘وفاقی حکومت نے منصوبہ کو مکمل کرنے کے لئے 2سال کی معیاد دی ہے منصوبہ کا مقصد جنوبی پنجاب کے واحد سیاحتی مقام فورٹ منرو میں سیاحت کو فروغ اور اقتصادی راہداری منصوبہ کو محفوظ بنانا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -