شیر شاہ ٹاؤن نے فلڈ ریلیف کیمپوں کے قیام کیلئے عباس نقوی کو فوکل پرسن مقرر کر دیا

شیر شاہ ٹاؤن نے فلڈ ریلیف کیمپوں کے قیام کیلئے عباس نقوی کو فوکل پرسن مقرر کر ...

  

ملتان (خبر نگار ) شیر شاہ ٹاؤن انتظامیہ نے فلڈ ریلیف کیمپوں کے قیام کے سلسلے میں ٹاؤن آفیسر آئی اینڈ ایس عباس سرور (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

نقوی کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شیر شاہ ٹاؤن انتظامیہ کی طرف سے پرانی چیک پوسٹ شیر شاہ اور محمد پور گھوٹہ میں دو ریلیف کیمپ قائم کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا ‘ شیر شاہ پرانی چیک پوسٹ کے ریلیف کیمپ کا انچارج اسسٹنٹ ٹاؤن آفیسر رشید بھٹہ کو جبکہ محمد پور گھوٹہ ریلیف کیمپ کا انچارج لینڈ آفیسر امتیاز چھٹہ کو مقرر کیا گیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -