زلزلہ سے بچاؤ کیلئے بلڈنگ کوڈ آف پاکستان پر عملدرآمد بارے ضلعی حکومتوں ‘ ٹی ایم ایز سے رپورٹ طلب

زلزلہ سے بچاؤ کیلئے بلڈنگ کوڈ آف پاکستان پر عملدرآمد بارے ضلعی حکومتوں ‘ ٹی ...

  

ملتان ( خبر نگار ) حکومت پنجاب نے زلزلہ سے بچاؤ کے حوالے سے بلڈنگ کوڈ آف پاکستان سیسمک پروویژن 2007 پر عملدر(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

آمد بارے صوبہ بھر کی ضلعی حکومتوں اور ٹی ایم ایز سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے سیکشن آفیسر اسٹیٹ کی طرف سے صوبہ بھر کے ڈی سی اوز اور ٹی ایم اوز کو بھجوائی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ضلع اور ٹی ایم ایز کی سطح پر زلزلہ سے بچاؤ کے حوالے سے 2007 کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد بارے احکامات جاری کر رکھے ہیں ‘ لہٰذا ان بائی لاز پر عمل درآمد بارے تازہ ترین صورتحال بارے رپورٹ جلد از جلد بھجوائی جائے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -