صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز سے حقیقی آمدن بارے رپورٹ طلب

صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز سے حقیقی آمدن بارے رپورٹ طلب

  

ملتان ( خبر نگار ) محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز سے مالی سال 2015-16 کی حقیقی آمدن جبکہ رواں مالی سال(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

2016-17 کے حوالے سے تمام ذرائع سے متوقع آمدنی بارے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ محمد اسلم راؤ کی طرف سے صوبہ بھر کے ٹی ایم ایز ‘ ایڈمنسٹریٹرز کو بھجوائی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2015-16 کے دوران ریونیو یا دیگر لوکل ٹیکسز سے حاصل ہونیوالی آمدنی ‘ دیگر ذرائع سے حاصل ہونیوالی آمدنی یا ڈویلپمنٹ ‘ نان ڈویلپمنٹ کی مد میں حاصل ہونیوالی گرانٹ کی حقیقی آمدن اور آئندہ مالی سال کی متوقع آمدن بارے تفصیلی رپورٹ جلد از جلد بھجوائی جائے ۔

رپورٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -