غیر مجاز افسران کی جانب سے ائیرکنڈیشنر کا استعمال، صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا

غیر مجاز افسران کی جانب سے ائیرکنڈیشنر کا استعمال، صوبائی حکومت نے نوٹس لے ...

  

رحیم یارخان(بیورونیوز)غیر مجاز افسران کی جانب سے ائیرکنڈیشنڈ کا استعمال، صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیاپنجاب حکومت نے مختلف سرکاری محکمہ جات میں غیر مجاز افسران کی(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

جانب سے ائیر کنڈیشنڈ کے استعمال کا انکشاف ہونے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مراسلے جاری کر دئیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے پاور سپلائی ڈیمانڈ میں بہت اضافہ ہو چکا ہے جس کی بڑی وجہ غیر مجاز افسران کی جانب سے ائیر کنڈیشنڈ کا استعمال ہے لہٰذا ہدایت کی جاتی ہے کہ ایسے افسران کے ائیر کنڈیشنڈ استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے خلا ف کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ اس سلسلہ میں رپورٹ تیار کر کے پنجاب حکومت کو ارسال کی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -