گیسٹرو میں مبتلا 66 افراد خانیوال اور میلسی کے ہسپتالوں میں داخل
خانیوال،میلسی (نمائندہ پاکستان+ تحصیل رپورٹر)گیسٹر و میں مبتلاافراد طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل داخل ،تفصیلا ت (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
کے مطابق خانیوا ل اور گردو نوا ح میں گزشتہ رو ز 30افراد گیسٹر وکے مر ض میں مبتلا ہو گئے یں جن میں12خواتین بھی شا مل ہیں تمام متاثرہ مریضوں کو ریسکیو1122اور دوسرے ذرائع سے طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل دا خل کر وا دیاگیا ہے جہاں انہیں طبی امداددی جارہی ہے ، متاثرہ مریضوں میں صو بیہ ، فو زیہ ، فرما ن ، دا نش ، کرن ، مو سیٰ ، ثنا ء ،رمضان ، نسیم ، مریم ، و دیگرشامل ہیں۔ میلسی سے تحصیل رپورٹرکے مطابق میلسی اور گردونواح میں گیسڑو کی وبا ء پھیلنے سے تین درجن سے زائد افراد مختلف ہسپتالوں میں داخل ہو گئے۔متاثرین میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ جبکہ تحصیل ہسپتال میلسی میں چائلڈ سپشلسٹ کی عدم توجہ کے باعث مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانے پر مجبور ہو گے۔ڈاکٹروں کے مطابق موسم میں بار بار تبدیلی گیسٹرو کی وباء کا موجب بن رہی ہے۔ انہوں نے پانی ابال کر پینے اور تازی اشیاء کے استعمال کی ہدایات دی ہیں۔