کانگو وائرس کنٹرول کرنے میں غفلت ‘ پرنسپل کیو ایم سی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ‘ ایم ایس ‘ بی وی ایچ معطل

کانگو وائرس کنٹرول کرنے میں غفلت ‘ پرنسپل کیو ایم سی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کانگووائرس کنٹرول کرنے میں غفلت انتظامی امور چلانے میں ناکامی پروزیراعلی پنجاب کانوٹس (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

پرنسپل کیوایم سی کواوایس ڈی اورایم ایس بی وی ایچ کو معطل کر دیاتفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں کانگووائرس پھیلنے کے باعث ایک نرسنگ کی طالبہ اور ایک ڈاکٹرہلاک ہوگئے تھے اس معاملہ پربی وی ایچ انتظامیہ نے کوئی موثراقدام نہ کیااس کے علاوہ انتظامی امورچلانے میں بھی ناکامی اہلیت نہ رکھنے والے ڈاکٹروں کووارڈز انچارج بنانے کے معاملے پروزیراعلی پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کوکاروائی کاحکم دیاجس پرسیکرٹری صحت پنجاب نے پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹرخورشید ہارون پاشا کواوایس ڈی اورایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹرشاہد فراز کومعطل کردیاگیاہے۔

کانگو وائرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -