واپڈا ٹاؤن کرپشن کیس، عدالت عالیہ نے سرمایہ کار کی طلبی کے نوٹس پر عملدرآمد روکتے ہوئے نیب حکام سے جواب طلب

واپڈا ٹاؤن کرپشن کیس، عدالت عالیہ نے سرمایہ کار کی طلبی کے نوٹس پر عملدرآمد ...

  

ملتان(خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے واپڈاٹاؤن کرپشن کیس میں نیب کی جانب سے سرمایہ کارکی طلبی کے نوٹس پر عمل درآمد روکتے ہوئے نیب حکام سے 23 اگست کو جواب (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

طلب کرلیا ہے۔فاضل عدالت میں خانیوال روڈ ملتان کے محمد نعمان نے درخواست دائر کی تھی کہ واپڈاایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے تحت واپڈاٹاؤن فیزون کا آغاز کیا گیا اوراس کی کامیابی کے بعد فیزٹواورتھری کا آغاز کیا گیا جس میں درخواست گذارنے بطورسرمایہ کار مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی سے زمین لے کر دینے کا معاہدہ کیااور زمین دلاکر پلاٹ حاصل کئے اور اس معاملہ میں کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کیاگیا کیونکہ اس معاہدہ سے نہ تو سوسائٹی اور نہ ہی زمین مالکان کو ئی نقصان ہواہے تاہم نیب کی جانب سے سوسائٹی کیخلاف تحقیقات کی گئیں اور سیکرٹری کو گرفتارکیا گیا جبکہ درخواست گذارسمیت دیگر سرمایہ کاروں کونیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کیاگیا ہے اور تعمیل نہ کرنے پر قانونی کارروائی کا کہا گیا ہے جبکہ مذکورہ نوٹس غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز ہے جس کو منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔

جواب طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -