اساتذہ دشمن پالیسیوں کیخلاف پنجاب ٹیچرز کونسل کا تحریک چلانے کافیصلہ ‘ لائحہ عمل آج طے کیا جائیگا

اساتذہ دشمن پالیسیوں کیخلاف پنجاب ٹیچرز کونسل کا تحریک چلانے کافیصلہ ‘ ...

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر اللہ بخش قیصر کی صدارت میں ایک اہم اجلاس مجلس عاملہ پنجاب ہوا جس میں 32ارکان نے اللہ بخش قیصر پر بھر پور اعتماد کا (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت اساتذہ جس پوزیشن میں ہیں اور حکومت نجکاری کر رہی ہے تو ہم آپ جیسے لیڈر کو کھونا نہیں چاہتے ۔ چنانچہ متفقہ طور پر تحریر کرتے ہوئے تمام ارکان نے ان پر مکمل اعتماد کیا اور آج 11اگست کو ہونے والے پنجاب ٹیچرز کونسل کے کل جماعتی اتحاد کے اجلاس میں شرکت کرنے کا اختیار دیا ۔ جس میں نجکاری ، اساتذہ دشمن پالیساں ، چودہ نکاتی ایجنڈا ، اپ گریڈیشن سکیل اور اساتذہ کو سزاؤں پر بھی تنقید کی گئی ۔اجلاس میں منیر چغتائی ، وحید مراد ، سعید ورک، قیصر عباس ، مہر حبیب ، فیصل حسنین غفاری ، ملک امتیاز اعوان ، ظہور احمد ، میاں امتیاز ، ظفر عباس شریک ہوئے ۔

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -