قومی اداروں پر انگلی اٹھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں‘ ثروت اعجاز قادری

قومی اداروں پر انگلی اٹھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں‘ ثروت اعجاز ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال سے خون کی ہولی کھیلنے والوں کو چھپنے کا موقع نہیں ملے گا ،دہشتگردوں کو چھتری دینے اور دہشتگردی کی مذمت نہ کرنیوالوں کو بھی گرفتار کرنا ہوگا ،دہشتگردی کے خلاف جنگ یکجہتی سے ہی مکمل (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

کامیاب بنائی جاسکتی ہے ،پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے ،پوری قوم متحد ہے اور ملک کی سلامتی کیلئے ہروقت قربانی دینے کو تیار ہیں،ملک کی سلامتی کے اداروں پر انگلی اٹھانے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ، قومی اداروں کی ہرزہ سرائی عوام کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ، کوئٹہ سانحہ کے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے سر جوڑنے کی بجائے تنقید سے کام نہ چلائیں،کوئٹہ سانحہ میں جو بھی دہشتگرد ملوث ہیں انہیں فوری طور پر عبرت کا نشان بنا یا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمود خان اچکزئی کی اسمبلی میں تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ،آج غریب عوام بھوک سے مر رہے ہیں اور پارلیمنٹ میں موجود عوام کے خادم لاکھوں روپے مہینہ کے حساب سے سیلری لیتے ہیں جو سوالیہ نشان ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -