ملک میں دھرنے‘ احتجاجی سیاست کیلئے کوئی جگہ نہیں ‘ طاہر اقبال

ملک میں دھرنے‘ احتجاجی سیاست کیلئے کوئی جگہ نہیں ‘ طاہر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گڑھا موڑ( نمائندہ پاکستان) تمام سیاسی جماعتیں ملک سے دہشت گردی کو ختم کر نے کے لیے ایک پیج پر ہیں وہ دن دور نہیں جب ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوجائے(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )
گا ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال نے گذشتہ روزصحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری طاہر اقبال نے کہا کہ ملک میں اس وقت دھر نے اور احتجاج کی سیاست کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو ختم کرتے ہوئے حکو مت کا ساتھ دیں وزیراعظم میاں نواز شریف ملک کو ترقی کی طرف لیجا نے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ملک میں تیزی کے ساتھ ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر اُن پر کام جاری ہے توانائی منصوبے اس میں سرفرست ہیں انشاء اللہ سال2018میں بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کا ملک سے مکمل طور پر خاتمہ ہوجائے گا اس موقع پر حافظ چوہدری عزیز الراحمن ، چوہدری ساجد علی اور چوہدری کاظم ستار کمبوہ بھی موجود تھے ۔
طاہر اقبال