محکمہ صحت کے سینیٹری پٹرولز بڑھتی ہوئی تنخواہ ‘ سالانہ انکریمنٹ سے محروم

محکمہ صحت کے سینیٹری پٹرولز بڑھتی ہوئی تنخواہ ‘ سالانہ انکریمنٹ سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) محکمہ صحت میں کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے سینیٹری پٹرولز اور لیڈی سینیٹری پٹرولز کو گذشتہ سال 2015ء ؁ سے بڑھی ہوئی تنخواہ اور سالانہ اینکریمنٹ نہیں مل رہی ملازمین کا کہنا ہے کہ اسی بقایا جات کے سلسلے میں سینیٹری پٹرول اور لیڈی سینیٹری پٹرول سے 1600 روپے فی کس بھی(بقیہ نمبر58صفحہ12پر )
وصول کیے گئے ان کا کہنا ہے کہ ان کا جون 2016 ء ؁ کو کنٹریکٹ ختم ہوچکا ہے مگر اس میں تاحال توسیع نہیں کی جارہی مگر ان سے کام لیا جا رہا ہے ملازمین نے اعلیٰ حکام سے اس بابت فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور بقایا جات کے ساتھ ڈیلی ویجنریر بھرتی سینیٹری پٹرول اور لیڈی سنٹری پرون کو گذشتہ 4 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔ جبکہ اس بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ میں توسیع کا کیس بھجوا دیا اور بقایا جات بھی جلد موصول ہو جائیں ۔