کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی رئیل فارمیسی میں کروڑوں کا گھپلا

کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی رئیل فارمیسی میں کروڑوں کا گھپلا

  

ملتان ( وقائع نگار ) چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے آڈٹ میں رئیل فارمیسی میں کروڑوں کا گھپلا سامنے آیا ہے ‘ جس میں فارماسسٹ ‘ کلرک و دیگر ذمہ داران ملوث پائے جا رہے ہیں ۔ مذکورہ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ظفر علوی نے شکایات پر رئیل فارمیسی(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

کا آڈٹ خصوصی طور پر کروایاتو آڈٹ کرنے والوں نے کروڑوں روپے کے گھپلے کی رپورٹ بارے ایم ایس کو اطلاع دی جس پر ڈاکٹر ظفر علوی نے مبینہ طور پر سیکرٹری صحت کو آگاہ کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس رئیل فارمیسی کے گھپلے میں سابق ایم ایس کا بھتیجا اور دیگر سفارشی بھرتی والے ملازمین بھی شامل ہیں ‘ گھپلا ادویات کی پرچیز اور سیل میں کیا گیا جس کا ریکارڈ انتظامیہ مرتب کر رہی ہے ۔

گھپلا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -