ملتان و نواح میں تیز وہلکی بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

ملتان و نواح میں تیز وہلکی بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

  

ملتان(خبرنگار)ملتان اور گردونواح میں بدھ کے روز گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹنے کے ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا مقامی محکمہ موسمیات کے نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے ملتان اور نواحی علاقوں میں سوموار کے روز موسلا دھار بارش کے بعد حبس کی شدت بڑھ گئی تھی بدھ کے روز بعداز سہ پہر ہلکی رفتار کی آندھی کے بعد (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

کہیں ہلکی اور کہیں تیز بار ش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا اور بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں جس سے سڑکوں،بازاروں مٰں رش بڑھ گیا مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36.5اور کم سے کم29.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -