گگو منڈی‘ پرانا مردہ مکئی بیج کی نئی پیکنگ میں فروخت ‘ ہزاروں ایکڑفصل ضائع

گگو منڈی‘ پرانا مردہ مکئی بیج کی نئی پیکنگ میں فروخت ‘ ہزاروں ایکڑفصل ضائع

  

گگومنڈی(نا مہ نگار) حالیہ فصل مکئی کی کاشت کے موقع پرICIپاکستان پرائیویٹ نے سالوں پرانا مردہ مکئی کاہائی کارن11بیج نئی پیکنگ میں سیل کردیا۔آئی سی آئی کاہائی کارن11بیج علاقہ بھرکے سینکڑوں زمینداروں نے ہزاروں ایکٹرپرکاشت کرلیا۔مکئی کی فصل پر زمینداروں کی طرف سے سخت محنت ،کھادیں ،سپرے ودیگراخراجات کے بعدجب مکئی کی فصل اپنے مکمل قد کوپہنچی توفصل میں ایک دانہ تک نہ بنا۔اس ساری صورت (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

حال سے جب متعلقہ کمپنی کوشکایت کی گئی توانہوں نے اپنے نمائندے احتشام اورریجنل مینجرآئی سی آئی وہاڑی محمداظہرنے زمینداروں اے ایم اعجازچوہدری،محمدشاہد،پومی بٹ ،مرزااعجاز بیگ ودیگرکی فصلوں کاوزٹ کیاتوانہوں نے کمپنی کی طرف سے غیرمعیاری بیج کی سپلائی کااعتراف کرتے ہوئے کہاکہ کمپنی کے نمائندوں نے زمینداروں کودرست ٹائمنگ بھی نہیں بتائی جس کی وجہ سے ٖسل میں دانہ نہیں بنااور زمینداروں کوکروڑوں روپے کاخسارہ ہواہے۔ زمینداروں نے بتایاکہ گگومنڈی اورمضافات میں سینکڑوں زمینداروں نے اپنی ہزاروں ایکٹرپرکھڑی فصل مکئی کاٹ کرضائع کردی ہے۔زمینداروں کاکہناہے کہ مال مویشی،زیورات،پلاٹ اوردیگرگھریلو قیمتی اشیاء فروخت کرکے زمینوں کے ٹھیکے،بل بجلی،ڈیزل کھادودیگراخراجات اداکررہے ہیں۔ زمینداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ آئی سی آئی پاکستان کے خلاف اندراج مقدمہ کے بعد زمینداروں کوناقص بیج کی وجہ سے ہونے والاخسارہ لے کردیاجائے۔

مکئی بیج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -