پی پی240تونسہ کے ضمنی الیکشن،نئے سرے سے شیڈول بارے سماعت آج تک ملتوی

پی پی240تونسہ کے ضمنی الیکشن،نئے سرے سے شیڈول بارے سماعت آج تک ملتوی

  

ملتان(خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے صوبائی حلقہ 240تونسہ کے ضمنی الیکشن میں نئے سرے سے شیڈول جاری کرنے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

اورامیدوار کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواستوں بحث کے بعد سماعت آج تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی اور حلقہ ووٹرنے درخواست دائر کی تھی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ صوبائی حلقہ میں الیکشن شیڈول کا اعلان کیا گیا لیکن امیدواروں شمعونہ بادشاہ قیصرانی اورخواجہ داؤد سلیمان کے مابین مقدمہ بازی کی وجہ سے شیڈول پر عمل درآمد روک دیاگیااور اب دوبارہ الیکشن کمیشن نے یکم اگست کو نئے سرے سے آغاز کی بجائے اسی مرحلے سے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے جہاں سے کارروائی روکی گئی تھی حالانکہ درخواست گذار کی پاکستان عوامی راج پارٹی الیکشن میں شامل ہونے کی خواہشمندہے مگر تکنیکی بنیادوں کی وجہ سے اس کو اس حق سے محروم کیا جارہا ہے اس لئے شیڈول نئے سرے سے جاری کرنے کا حکم دیاجائے جبکہ امیدوار شمعونہ بادشاہ قیصرانی نے اپنے کاغذات مستردکرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر گزشتہ روز وکلاء کی 3 گھنٹے تک بحث جار ی رہی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -