جنوبی پنجاب پی پی پی کارکنوں سے مؤثر رابطہ کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

جنوبی پنجاب پی پی پی کارکنوں سے مؤثر رابطہ کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

  

ہارون آباد(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوکی ہدایات پر جنوبی پنجاب کے کارکنوں سے موثر رابطے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

اور تنظیم نو کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔کمیٹی میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ،سابق گورنر مخدوم احمد محمود،ھارون آباد کے سابق ایم پی اے شوکت محمود بسراء ،نوازش علی پیرزادہ اور محمود حیات شامل ہیں مذکورہ کمیٹی اگلے دو ہفتے لیہ ،راجن پور ،اور ڈی جی خان ضلع کا دورہ کرے گی ۔کمیٹی کے ممبر شوکت محمود بسراء نے بتایا کہ قیادت کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ضلعی کنوشن عارضی طور پر روک دئے ہیں یوسف رضا گیلانی کی آمد کے بعد 23اگست سے دوبارہ ضلعی کنوشن کا انعقاد ہو گا ۔

کمیٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -