ملک بھر میں اقلیتوں کا عالمی دن آج، ہندو برادری کا تہوار 18اگست کو منایا جائیگا

ملک بھر میں اقلیتوں کا عالمی دن آج، ہندو برادری کا تہوار 18اگست کو منایا ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر) ملک بھر سمیت ملتان و گردو نواح میں اقلیتوں کا عالمی دن آج منایاجائے گا اس سلسلے میں مختلف اقلیتی تنظیموں کے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

زیر اہتمام تقریبات ، سمینار اور ریلیاں نکالی جائیں گے اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر ہندو ورکرز کونسل کے زیر اہتما گذشتہ روز تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت ہندو ورکر کونسل پنجاب کے صدر قمر سوہن نے کی جس میں موتی لعل ، بابو مراد ، منوہرلعل ، سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے جس میں مختلف مذاہب رنگ و نسل کے لوگ آباد ہیں۔ ملک بھر سمیت ملتان گردو نواح میں مقیم ہند و برادری رکھشہ بندھن کا تہوار 18اگست کو منائے گی اس سلسلے میں تقریبات کا آغاز 16اگست کو ہو گا ، رکھشہ بندھن کے سلسلے میں مندوں کو خاص پوجا ہو گااور بھجن گائے جائے گے رکھشہ بندھن کے سلسلے میں ہندو خواتین اپنے بھائیوں کو راکھی باندھے گے بھائیوں کی دراز عمری کی دعائیں کریں گے۔

عالمی دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -