حکمران دہشتگردی کے خاتمے میں ناکام ہوچکے ہیں‘ عوامی تحریک جنوبی پنجاب

حکمران دہشتگردی کے خاتمے میں ناکام ہوچکے ہیں‘ عوامی تحریک جنوبی پنجاب

  

ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ آج ملک تاریخ کے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

نازک ترین دور سے گزررہا ہے۔حکمران دہشت گردی کے خاتمے میں ناکام ہوچکے ہیں۔بچے اغواء کرنے والے گروہ دندناتے پھر رہے ہیں جن کے ڈر سے والدین بچوں کو سکول بھیجنے سے بھی ڈرتے ہیں۔کرپشن اپنے عروج پر ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقرنجفی کی رپورٹ کو شائع نہیں کیا جارہا۔شہداء اور زخمی دوسال سے انصاف کے حصول کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ان حالات میں ڈاکٹر طاہر القادری کی تحریک قصاص و احتساب وقت کی آواز ہے۔گذشتہ روز ملتان میں تحریک قصاص کے حوالے سے منعقدہ تحریک منہاج القرآن،منہاج القرآن علماء کونسل،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور دیگر فورمز کے مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان میں 20 اگست کو تاریخی دھرنا دیا جائے گا ۔گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس کے اختتام پر چوک نواں شہر میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔اجلاس میں صوبائی آرگنائزر قمر عباس دھول ،عارف رضوی،مزمل مصطفوی،راؤ وقاراحمد،بشیر اعوان،علامہ امیراظہر سعیدی،ارشد علی مرزا،ملک اسلم حماد،عبدالرشید،اقبال یوسف،سید اقبال شاہ،علی عمران جٹ،شہزاد ڈوگر،مہر شعبان،مہرفداحسین،پروفیسر جاوید اختر اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -