اغوا کاروں کے شبہ میں شہریوں کا خاتون سمیت 4افرادپر تشدد ‘ روڈ بلاک

اغوا کاروں کے شبہ میں شہریوں کا خاتون سمیت 4افرادپر تشدد ‘ روڈ بلاک

  

ملتان(کرائم رپورٹر)دو روز قبل بستی ملو ک کے علاقے بلی والا کے قریب خاتون سمیت3 مبینہ اغوا کاروں اور پولیس پارٹی کوتشدد کا نشانہ بنانے والے 200سے زائد افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ 7ATAکے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گزشتتہ روز بستی ملوک پولیس نے ریڈ (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کر کے40افراد کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ دو روز قبل تھانہ بستی ملوک کے علاقے اڈا بلی والا کے قریب مشتعل شہریوں نے ایک خاتون سمیت 3افراد کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ ایک بچے کو لے کر اپنے ساتھ جا رہے تھے۔شہریوں کے مطابق یہ اغواکا ر تھے جس پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا،بعدازاں پولیس موقع پر پہنچی تو پولیس پارٹی کو بھی تشددکا نشانہ بنایا اور اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ ڈالیں۔بعدازاں اے ایس پی سمیر نور بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل مظاہرین کے چنگل سے مبینہ اغواکاروں کو نکالا بتایا جاتا ہے کہ خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جسے پولیس نے نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔جبکہ بشیر ،اکرم،ریاض،نواز،شعیب،عامر، حفیظ، فیاض،غلام عباس ،وسیم،عرفان،عمران،منیر سمیت 200 سے زائد افرا د کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔جبکہ ریڈ کر کے 40افراد کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -