لیہ میں ماڈل بازار کاقیام، مشیر وزیراعلیٰ افضل کھوکھر نے افتتاح کیا

لیہ میں ماڈل بازار کاقیام، مشیر وزیراعلیٰ افضل کھوکھر نے افتتاح کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیہ (نما ئندہ پا کستان)مشیر وزیر اعلیٰ پنجا ب ،و چیئر مین ما ڈل بازار ،ایم این اے افضل کھو کھر نے کہا ہے کہ حکو مت پنجا ب صارفین کو تمام اشیا ء ضر وریہ کی ایک ہی چھت تلے فراہم کر نے کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ ما ڈل با زاروں کے نیٹ ورک کے ذریعے رو بہ عمل ہے ۔ یہ با ت انہو ں نے ما ڈل بازار لیہ کے افتتا ح کے موقع پر کہی ۔ ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری ،ایم پی اے اشفاق احمد ،ڈ ی سی(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
او سید واجد علی شاہ ،ای ڈی او ورکس راجہ لہراسب ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ عمران شمس مو جو د تھے ۔ مشیر وزیر اعلیٰ افضل کھو کھر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب زندگی کے تمام شعبوں میں عوام کی سہو لتوں کے لئے جد ید و معیاری فزیکل انفراسٹیکچر کی فراہمی ، صحت و تعلیم کے شعبوں میں جد ید سہو لیا ت ، میٹرو و اورنج ٹرین ایسے جد ید سفری سہو لیا ت کے منصوبوں پر عملدرآمد کے ذریعے صوبے بھر کی عوام کو یکساں بنیادوں پر سہو لتوں کی جا نب گا مزن ہیں اور سٹیٹ آف دی آرٹ ما ڈل بازاروں کے قیا م کا منصوبہ اسی وسیع تر فلا حی منصوبو ں کی عملی کڑی ہے ۔ اس موقع پر مسلم لیگی کا رکنو ں نعیم خان ، عبد الحکیم شوق ، محمدصادق بھٹی ، ملک ا شرف کھو کھر ،عبد المجید کھو کھر ، قمر الزما ن کھو کھر، وقار حیدر ، ملک سعید ، ملک رمضان ، قیصر انصاری ، ظفراقبال ، خا لد اقبال ،حافظ محمد جمیل ، محمد تسلیم خان ایڈووکیٹ ، ملک محمد فاروق ،مزمل جٹ ، عابد انوار علوی ، افضا ل خان ، مظفر اقبال دھو ل ، اظہر خان چانڈیہ ودیگر مو جو د تھے ۔ای ڈی او ورکس راجہ لہراسب نے بریفنگ کے دوران بتا یا کہ 74دوکا نوں پر مشتمل ما ڈل بازار 12ملین روپے کی لا گت سے مکمل کیا گیا ہے اس موقع منیجر ما ڈل بازار نے بتا یا کہ دوکا نوں کے حصول کے لئے 105درخواستیں مو صول ہو چکی ہیں جنہیں قرعہ اندازی کے ذریعے دوکا نیں الا ٹ کی جا ئیں گی ۔