پنجاب حکومت امسال 312ارب 80کروڑ تعلیم پرخرچ کرے گی، ملک اقبال چنڑ

پنجاب حکومت امسال 312ارب 80کروڑ تعلیم پرخرچ کرے گی، ملک اقبال چنڑ

  

بہاولپور(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب امسال 312ارب 80کروڑ روپے کی خطیر رقم تعلیم کے شعبہ میں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرے گی ۔یہ بات انہوں نے اپنے کیمپ آفس میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس(بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

موقع پرملک منیر اقبال چنڑ، ملک ظہیر اقبال چنڑ، ملک اعجاز چنڑ ، چیئر مین یونین کونسل بلال بلوچ موجود تھے ۔صوبائی وزیر امداد باہمی نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں سکول ایجوکیشن کی ترقی کے لئے 56ارب74کروڑ روپے اور ہائیر ایجوکیشن کے شعبہ کے لئے 46ارب 86کروڑ روپے کے فنڈز خرچ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ میں 4ارب روپے اضافہ کے بعد فنڈ کا حجم 20ارب روپے تک بڑھا دیا گیا ہے جس سے پبلک سیکٹر میں زیر تعلیم طلباوطالبات کو تعلیمی وظائف کی بے پناہ سہولیات موصول ہوں گی ۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 19لاکھ طلبہ کو نجی سکولز میں مفت معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے 12ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر نگرانی حکومت پنجاب خصوصی بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے رواں سال 1ارب روپے خرچ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ 10ہزار پرائمری سکولوں میں پہلی بار ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن رومز قائم کئے جا رہے ہیں جس سے چھوٹے بچوں کو جدید خطوط پر تعلیم وتربیت دینے کی سہولیات میسر آئیں گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -