پیف دفاتر،پارٹنر سکولوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے مربوط اقدامات

پیف دفاتر،پارٹنر سکولوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے مربوط اقدامات

  

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے دفاتر اور پارٹنر سکولوں میں ڈینگی سے محفوظ ماحول کو پروان چڑھانے کے لیے مربوط اقدامات کیے ۔ اس حوالے سے طالب علموں کو یہ ترغیب بھی دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لیے فعال کر دار ادا (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

کریں تا کہ صحت مند ماحول پروان چڑھے۔یہ بات ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طارق محمود نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر (مانیٹرنگ) رانا عبدالقیوم کی جانب سے صدر دفتر میں افسران و ملازمین کے لیے انسداد ڈینگی کے بارے میں خصوصی لیکچر کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔طارق محمود نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اپنے پارٹنر سکولوں میں ڈینگی سے پاک ماحول کے قیام کے لیے متواترسرگرم ہے ۔اس حوالے سے اساتذہ اور طالب علم کمیونٹی کا کردار اہمیت رکھتا ہے ۔ قبل ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹررانا عبدالقیوم نے شرکاء کو ڈینگی مرض اورا س سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -