ڈرگ سکواڈ کی کارروائی، غیر معیاری ادویہ ضبط، مقامات سر بمہر

ڈرگ سکواڈ کی کارروائی، غیر معیاری ادویہ ضبط، مقامات سر بمہر

  

ملتان (وقائع نگار) ڈرگ کنٹرولر اور ڈرگ انسپکٹرز پر مشتمل ڈرگ سکواڈ نے ہول سیل مارکیٹ میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ، بغیر برانڈ کی ادویات اور فزیشن سیمپلز قبضے میں لے لئے اور وہ جگہ سربمہر کر دی اور ان کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ اسی (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

طرح ڈرگ سکواڈ نے ایک اور جگہ پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر چلنے والے اتائی کے ہسپتال اور فارمیسی کو بھی سربمہر کر دیا۔ ڈرگ سکواڈ میں شامل ڈرگ کنٹرولر اسد ابرار، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر راؤ ساجد محمود، عثمان غنی، فیاض رسول، ڈاکٹر مسور ودیگر نے وائٹل ٹریڈرز ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھر پر پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا توغیر رجسٹرڈ و غیر برانڈ ادویات کی بھاری مقدار موجود تھی۔ جس کے قبضے میں لے لیا۔ بعدازاں یوسف ٹریڈرز کو بھی سیل کر دیا۔ بعدازاں راؤ ساجد ڈرگ انسپکٹر و دیگر نے طارق آباد نزد ایم ڈی اے میں غیر قانونی طور پر چلنے والا نسیم ہسپتال اور فارمیسی کو سیل کر دیا۔

ڈرگ سکواڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -