2منشیات فروش، 20اشتہاریوں سمیت 21ملزمان گرفتار

2منشیات فروش، 20اشتہاریوں سمیت 21ملزمان گرفتار

  

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔02 منشیات فروشوں،03ناجائز اسلحہ رکھنے،04 ون ویلنگ کرنے، 01بغیر اجازت گیس ری فلنگ کرتے،01پتنگیں فروخت کرتے اور 20اشتہاری مجرمان سمیت21ملزمان گرفتار۔10لیٹر شراب،540گرام چرس،65(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

عددد پتنگیں معہ 01گوٹا ڈور ،03پسٹل معہ 03گولیا برآمد۔ پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم ناصر کے قبضہ سے 10لیٹر شراب، پولیس تھانہ کپ نے ملزم عبدالرحمان کے قبضہ سے 540گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم محمد واجد کے قبضہ سے 01عدد پسٹل ، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم محمد یوسف کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 03گولیاں، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم علی مراد کے قبضہ سے 01عدد پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزمان محمد شان اور محمد شعیب کو ون ویلنگ کرتے جبکہ پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزمان علی گلزیب اور قاقب کو ون ویلنگ کرتے قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم محمد عثمان کو 65پتنگیں معہ 01گوٹا ڈور فروخت کرتے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم اللہ وسایا کو بغیراین او سی گیس ری فلنگ کرتے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملتان پولیس نے17اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے02کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ18ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے08اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -