ضمنی الیکشن حلقہ پی پی232یوسف کسیلیہ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں مسلم لیگ (ن)کا ٹکٹ جمع کرا د یا ، ناراض ورکرز کی فہرستیں تیار،انتخابی مہم کو حتمی شکل دیدی گئی
وہاڑی ،گگومنڈی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی،نامہ نگار)حلقہ 232پی پی وہاڑی1کے ضمنی انتخابا ت میں حصہ لنیے والے مسلم لیگ ن کے نا مز د ا میدوار بر ا ئے کے صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے لیگی ایم این اے چوہدری نزیر احمد اور ایم پی ایز
میاں محمد (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
ثاقب خورشید اور نعیم خان بھابھہ اور اپنے ہامیوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی عامر جاوید کے آفس میں ن لیگ کا ٹکٹ جمع کرایا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے اس عزم کا اظہار کیا کے 31 اگست کا سورج ہمارے گروپ کی کامیا بی کی نویدلے کر طلوع ہوگااور پی ٹی آئی کی امیدوار کو عبر تناک شکست دیں گے اس موقع پر چیرمین یو سی چودھری محمد صفدر گجر ، چودھری حبیب احمد ، چیئرمین عبدالقیوم کھچی کے علاوہ عتیق الرحمن ، ڈاکٹر غلام مصطفی، رائے نور کھرل ودیگر معز زین بھی موجود تھے۔دریں اثناء پی ۔پی 232کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کا شیڈول طے کرنے کے لیے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کے دفتر میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں میاں شہباز شریف کی ہدائت پر انتخابی مہم میں شرکت کے لیے آ نے والے ن لیگ کے رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی جس میں میاں حمزہ شہباز شریف کے پو لیٹکل سیکر ٹری سید توصیف شاہ ،چوہدری علی عدنان ،رانا عمر حیات ،عامر خان ،وحید گل ایم ۔پی ۔اے ،ملک وحید ایم ۔پی ۔اے ،تنویر نثار چوہدری ،فیاض اکبر ،محمد شکیل ،محمد آ صف نے بھی شرکت کی ۔علاوہ ازیں مسلم لیگ کے مقامی رہنما رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آ رائیں ،سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی ،سابق ناظم میاں احد شریف ،میاں عثمان احد ،میاں طاہر وارثی ،چوہدری محمد یونس کسیلیہ ،چوہدری عابد علی کسیلیہ اور سردار غلام رسول ڈوگر بھی اس اجلاس میں شریک تھے اجلاس کے بعد امیدوار پی ۔پی 232چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آ ج کے اجلاس میں حلقہ کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور شرکا ء نے اپنی اپنی تجاویز دیں جس کی روشنی میں مسلم لیگ ن کے ناراض ورکرز کی ایک فہرست مرتب کی گئی ان ورکرز سے فوری رابطہ کر کے ان کے تحفظات اور ناراضگیاں دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور مزید یہ فیصلہ کیا گیا کہ کل سے پی ۔پی 232میں ڈور ٹو ڈور ووٹرز سے رابطہ کیا جائے گا اور کل سے جملیرا یونین کونسل سے انتخابی مہم کا باقائدہ آ غاز کیا جائے گا ۔