غیرت کے نام پر بیٹی، گھر میں سویا بزرگ قتل، کھیتوں سے لڑکی کی لاش برآمد
رحیم یار خان ‘ بہاولپور ( بیورو نیوز ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر )مختلف واقعات میں خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا ۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق محمدبلال قوم کوریجہ سکنہ بلوچاں نے اپنی بیٹی 18 سالہ خدیجہ بی بی کوغیرت کے نام پرقتل کردیا پولیس تھانہ صدرنے ملزم کوگرفتار کرلیامقدمہ درج کرلیامیلے والی گلی کے رہائشی محمدشریف78 سالہ بزرگ اپنے مکان میں اکیلاسویاہواتھا رات کے وقت نامعلوم افراد نے اس کواینٹوں کے بے درپے وار کرکے قتل کردیا پولیس تھانہ بغدادالجدید نے مقتول کاپوسٹ مارٹم کرواکرمقدمہ درج کرلیا۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق گزشتہ روز شیرا سویترا چوک کے رہائشی ملوک نے اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ اس کی بیوی اور ہمشیرہ شہزادی فصل کماد میں گھاس کاٹنے کیلئے گئیں اس کی بیوی گھاس کاٹ کر واپس گھر پہنچ گئی جبکہ میری ہمشیرہ شہزادی واپس گھر نہ آئی کافی تلاش کرنے کے بعد فصل کماد میں اس کی نعش ملی جبکہ نامعلوم ملزمان نے اسے سینے میں فائر مارکر قتل کردیا پولیس نے بھائی ملوک کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔