تیز رفتار ٹرالر کی سائیڈ لگنے سے بس الٹ گئی، 3خواتین جاں بحق، 10افراد زخمی

تیز رفتار ٹرالر کی سائیڈ لگنے سے بس الٹ گئی، 3خواتین جاں بحق، 10افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


علی پور(نمائندہ پاکستان)تیز رفتار ٹرالر کی سائیڈ لگنے سے بس کلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری،3خواتین موقع پر جاں بحق، 2خواتین سمیت 10افراد شدیدزخمی ،ٹرالر ڈرائیورموقع سے فرار،پولیس تھانہ صدر علی پورنے ٹرالر قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا،زخمیوں کو تحصیل علی پورمیں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق لیاقت علی ولد پشم گل نے پولیس تھانہ صدر علی پورکو تحریری بیان دیتے ہوئے بتایاکہ میں کراچی سے پشاور بس نمبریKPU1688میں اپنے خاندان کے ہمراہ جارہاتھا کہ اچانک نذروالی ہٹی کے قریب سامنے سے ٹرالر نمبری855 TLR انتہائی تیز رفتاری سے آیا ہماری بس کے ڈرائیور نے اپنی گاڑی مزید نیچے کی لیکن ٹرالر انتہائی تیز رفتاری ہونے کی وجہ سے ہماری بس کو جاٹکرایا جس سے بس کلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری3خواتین نصرت بی بی زوجہ لیاقت علی،نرگس زوجہ محمد اجمل،سویرا دختر محمداجمل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ام کلثوم،شمائلہ بی بی ،جواد احمد،عمرفاروق،حماد،لیاقت علی،بلال ،عابدحسین ،محمدالیاس،اخلاق حسین شدیدزخمی ہوگئے زخمیوں کو پولیس کی مدد سے فوری طورپر ہسپتال پہنچایاگیا جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرارہوگیاپولیس تھانہ صدر علی پورنے مذکورہ تحریری بیان پر مقدمہ درج کرکے ٹرالر کو اپنے قبضے میں لے لیا ڈرائیورکی گرفتاری کیلئے چھاپوں کاسلسلہ جاری ہے ۔