نواز شریف کو نہیں نکالنا چاہتے ،سسٹم کے ڈی ریل ہونے کا خطرہ نہیں ،کائرہ

نواز شریف کو نہیں نکالنا چاہتے ،سسٹم کے ڈی ریل ہونے کا خطرہ نہیں ،کائرہ

  

لالہ موسیٰ( اے این این )پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی نواز شریف کو نکالنا نہیں چاہتی سسٹم کے ڈی ریل ہونے کا کوئی خطرہ نہیں کیونکہ ماضی سے ہمارے سیاست دانوں ، ادارں اور فوج نے بہت کچھ سیکھا ہے، ہم چاہتے ہیں عوام کے مسائل حل ہوں ، حکمرانوں نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ انہیں پورا کریں۔صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی آج بھی محمد نواز شریف کو نکالنا نہیں چاہتی سسٹم کے ڈی ریل ہونے کا کوئی خطرہ نہیں کیونکہ ماضی سے ہمارے سیاست دانوں ، ادارں اور فوج نے بہت کچھ سیکھا ہے، ہم چاہتے ہیں عوام کے مسائل حل ہوں ، حکمرانوں نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ انہیں پورا کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہویرت کیلئے جدوجہد اور قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے ، ہم پر یہ الزام ہے کہ ہم نے ماضی میں دھرنوں کی سیاست کے دوران نواز شریف کی حکومت کو تحفظ فراہم کیا اور اسے گرنے سے بچایا یہ حقائق کے منافی ہے بلکہ ہم نے تو پارلیمان کو اور جمہوری سسٹم کو بچایا ۔ اگر محمدنواز شریف کی حکومت بچ گئی تو یہ الگ بات ہے۔ پارلیمان ایک سپریم ادارہ ہے اور پیپلز پارٹی پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔ ہم جمہوریت کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

قمرزمان کائرہ

مزید :

کراچی صفحہ اول -