سانحہ کوئٹہ ،تحریک انصاف کی سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے ۔بدھ کو تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے دیگر ارکان کے ہمراہ قرارداد سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ہے ۔قرار داد مین سانحہ کوئٹہ کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوےء خرم شیر زمان نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ ایک بزدلانہ کارروائی کارروائی ہے ۔اگر پولیس کو خود مختار بنایا جاتا تو ایسے واقعات رونما نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بتائے کہ دہشت گردی کب ختم ہو گی۔ہم لاشیں اٹھاکر اب تھک گئے ہیں۔وفاقی حکومت کے نمائندے کہتے ہیں سب کچھ ہوجائے گا لیکن یہ ہوگا کب کسی کو بھی اس کا علم نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہم درندہ سمجھتے ہیں۔ ایسے واقعات پر تحریک انصاف سیاست نہیں نہیں کرتی۔محمود خان اچکزئی دہشت گردی کے واقعات پر سیاست کر رہے ہیں۔خرم شیرزمان نے کہا کہ بھارت کی فلموں پر پاکستان میں پابندی لگائی جائے۔ نواز شریف سے سوال ہے کے انہوں نے’’ را‘‘ کی سرگرمیاں روکنے کیلئے کیا کام کیاہے ؟۔ نواز شریف نے مودی سے بات کیوں نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ پتا نہیں کہاں سوگئے ہیں ۔ان کا سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیاہے ۔ ہمارا سوال وفاق سے ہے ۔ امن امان کے قیام کی ذمہ داری وفاق کی ہے ۔کوئٹہ دھماکہ وفاق کی ناکامی ہے۔