پہلوان گوٹھ میں پولیس مقابلہ ،ایک ملزم ہلاک ،2 فرار

پہلوان گوٹھ میں پولیس مقابلہ ،ایک ملزم ہلاک ،2 فرار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں پولیس سے مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود پہلوان گوٹھ میں پٹرولنگ کرنے والی پولیس پارٹی نے دوموٹرسائیکلوں پر سوار تین مشتبہ ملزمان کو روکاتو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے پسٹل اورموٹرسائیکل ملی ہے،ملزم کے پا س 2 شناختی کارڈ بھی موجود تھے ۔ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -