کیمرہ مین شہزادخان کی بیوہ اوربھائی کیلئے ملازمت کااعلان
کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اﷲ زہری نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان کی بیوہ اور بھائی کو ملازمت دینے کا اعلان کیا‘ ثنا اﷲ زہری نے کہا کہ یہ ہم سب کی جنگ ہے‘ وکلاء‘ سول سوسائٹی ہمارا ساتھ دیں ، ہم نے فیصلہ کرلیاہے صوبے میں ہم رہیں گے یا دہشت گرد ۔ بدھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اﷲ زہری نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کیمرہ مین شہزاد خان کی بیوہ اور بھائی کو ملازمت دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی جنگ ہے، وکلاء‘ سول سوسائٹی ہمارا ساتھ دے ہم دہشت گردوں کو معاف نہیں کریں گے۔ دہشت گرد جہاں بھی چھپے ہیں انہیں ڈھونڈھ نکالیں گے۔