احتساب عدالت نے ڈی آئی جی دین محمد بلوچ کے خلاف ریفرنس منظور کرلیا

احتساب عدالت نے ڈی آئی جی دین محمد بلوچ کے خلاف ریفرنس منظور کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ نے ڈی آئی جی دین محمد بلوچ کے خلاف 17کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں نیب کورٹ میں ریفرنس دائر کردیا ہے ۔احتساب عدالت نے یفرنس سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے احمدبلوچ اورریاض میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔ڈی آئی جی دین محمدبلوچ، عارف میمن،غلام اکبرمیمن اورمراد بلوچ عبوری ضمانت پرہیں۔نیب ریفرنس کے مطابق ملزمدین محمدبلوچ پولیس میں اے ایس آئی تھا۔اس نے2003 میں گریڈ20 میں ترقی کے بعد17کروڑ84لاکھ93ہزار196روپے کی کرپشن کی۔ملزم دین محمدبلوچ نے اپنے بیٹے،بیٹی اوردیگرملزموں کے نام پرغیرقانونی جائیدادبنائی ہے ۔ملزم نے تنخواہ کی مدمیں 32لاکھ28ہزار91روپے وصول کئے۔