جب بھی قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں، ایاز صادق

جب بھی قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں، ایاز صادق

  

اسلام آباد( اے این این ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جب بھی قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے تو میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔یوتھ پارلیمنٹرین فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا اثاثہ اور روشن مستقبل ہیں اور ہمیں نوجوانوں کے درمیان برداشت اور دوسروں کو عزت دینے کی روایت کو قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گالیوں کا رواج 2013 میں پروان چڑھا، کیا ہم اپنی نوجوان نسل کو یہ تربیت دے رہے ہیں۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ کوئی بھی طالب علم پارلیمنٹ میں انٹرن شپ کرنا چاہے ہم خوش آمدید کہتے ہیں، نوجوانوں کی تربیت کے لئے ہم نے یوتھ پارلیمنٹرین کورسز کا اہتمام کیا۔ انھوں نے کہا کہ مجھ سمیت جو بھی ممبر قومی اسمبلی کارکردگی نہ دکھائے تو اسے ووٹ نہ دیں، جب بھی قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے تو میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -