مٹہ ،23 ویلج ناظمین کا ناظمین کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

مٹہ ،23 ویلج ناظمین کا ناظمین کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

  

مٹہ (نمائندہ پاکستان )پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے23ویلج ناظمین نے ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ کے خلاف علم بغاوت بلند کردی ۔لاتعلقی کا اعلان ۔مذکورہ کمیٹی اعتماد پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔اب یہ کمیٹی غیر جانبدار نہیں ۔بلکہ ایک سیاسی جماعت کیلئے کام کرتے ہے ۔ناظمین کا تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان پر مکمل اعتماد کا اعلان ۔عنقریب دیگر عہداداروں کی اعلان کی جایئگی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ٹی ایم اے مٹہ کے جرگہ ہال میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے 23ویلج ناظمین کا ایک اہم اجلاس ہوا ۔جس میں دیگر افراد کے علاوہ تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان ۔عادل خان ایڈوکیٹ ۔ملک اخترعلی خان نے بھی شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظمین شاہ وزیر خان ۔محمد قیوم ۔عبدالوہاب اور دیگر نے کہا کہ انکے ائندہ کیلئے ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ کیساتھ کوئی تعلق نہیں ۔کیونکہ یہ کمیٹی اب غیر سیاسی نہیں رہے ۔بلکہ یہ کمیٹی باقاعدہ ایک سیاسی جماعت کیلئے کام کرتے ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی جس مقصد کیلئے ہم لوگوں نے بنایا تھا ۔وہ اس مقصد میں ناکام ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ائندہ کیلئے تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان کے قیادت میں رہ کر عوام کی خدمت کرینگے ۔اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا گیا ۔کہ اس وقت تک ویلج کونسلوں میں موجود تمام ترقیاتی فنڈز ترقیاتی کاموں پر خرچ کرینگے ۔اور اس سلسلے میں ذمہ دار احکام سے اپیل کرتے ہے ۔کہ وہ ان ترقیاتی کاموں کیلئے باقاعدہ احکامات جاری کریں ۔اس موقع پر یہ بھی کہا گیا ۔کہ یہ کمیٹی تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان کے قیادت میں کام کرینگے ۔اور عہدیداروں کی اعلان بہت جلد کی جایئگی ۔ادھر اجلاس میں میڈیا کو دی گئی لسٹ میں 22ناظمین کی تعلق پاکستان تحریک انصاف جبکہ ایک ناظم کا تعلق جماعت اسلامی سے تھا ۔اجلاس میں تمام سرکاری اداروں سے اپیل کی گئی ۔کہ اب ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ کا کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔اسلئے مذید اس کمیٹی کو ناظمین کے بارے میں کسی بھی کام یا بات کرنے کی کوئی حق نہیں ۔اور نہ کسی سرکاری محکمے میں کسی مداخلت کی اختیار ہے ۔انہوں نے صوبائی حکومت اور دیگر اداروں سے اس بارے میں فوری اقدامات اٹھانے کی بھی اپیل کی ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -