پاکستان ایئر فورس اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان دستاویزی معاہدہ 16اگست کو کرنیکا حتمی فیصلہ

پاکستان ایئر فورس اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان دستاویزی معاہدہ 16اگست ...

  

صوابی(بیورورپورٹ)ٹوپی ضلع صوابی میں ایجو کیشن و ہیلتھ سٹی کے قیام سے متعلق پاکستان اےئر فورس اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان دستاویزی معاہدہ 16اگست 2016 کوکرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیااس سلسلے میں بدھ کے روز سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیاگیا. جس میں پرنسپل ایڈوائزر برائے وزیراعلی اےئر کموڈور امین ،سیکرٹری محکمہ قانون ،سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ،اے سی صوابی سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی .اجلاس میں ٹوپی ضلع صوابی کے مقام پر ائیر کیڈٹ کالج و سکول ، ووکیشنل ٹریننگ اینڈ انڈسٹریل ہوم اور ہسپتال کے قیام سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور مذکورہ بالا پراجیکٹس کیلئے اراضی کے حصول کو جلد ممکن بنانے کیلئے مختلف آپشنز پر بحث کی گئی .اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مذکورہ پراجیکٹس کی بدولت علاقے کے عوام کو اعلی معیار کی تعلیم سمیت صحت کی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کا راز معیاری تعلیم اور بہتر علاج معالجے کی سہولیات بہم پہنچانے میں مضمر ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور میں تعلیم اور صحت اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت صحت اور تعلیم کے سہولیات صوبے کے کونے کونے میں پہنچانے کے لئے کوشاں ہے.اجلاس میں پرنسپل ایڈوائزر برائے وزیراعلی ائیر کموڈور امین نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس ملک میں تعلیم اور صحت کے فراہمی میں حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنا چاہتی ہے تاکہ ملک خداداد سے ناخواندگی کے خاتمے کے ساتھ عوام کو صحت سے متعلق تمام تر سہولیات گھر کے دہلیز پر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرسکے.اس موقع پر سپیکر اسدقیصر نے محکمہ قانون اور بورڈ آف ریونیو کے اعلی حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذکورہ پراجیکٹس کے لئے اراضی کی فراہمی کو جلد از جلد ممکن بنانے کیلئے معاہدہ کو حتمی شکل دیکر آئندہ بروز منگل بتاریخ 16اگست 2016کو منعقد ہونے والے اجلاس میں پیش کریں تاکہ پی اے ایف حکا م کو مذکورہ اراضی کی منتقلی کا معاہدہ کیا جاسکے اوران پراجیکٹس پر جلد از جلد تعمیراتی کام شروع ہوسکے#

مزید :

کراچی صفحہ اول -