چارسدہ ،واپڈا کا بجلی چوری پر قابو پانے کیلئے نئے میٹر اور کیبل سسٹم نصب کرنے کا اقدام

چارسدہ ،واپڈا کا بجلی چوری پر قابو پانے کیلئے نئے میٹر اور کیبل سسٹم نصب ...

  

چاسدہ (بیورورپورٹ) واپڈا نے بجلی چوری پر قابو پانے اور کنڈا کلچر کے خاتمے کیلئے 60فیصد کمرشل صارفین کو یو ایس ایڈ کے نئے میٹر اور کیبل سسٹم نصب کئے ۔ کمرشل صارفین کے بعد ڈومیسٹک صارفین کو بھی نئے سسٹم میں لایا جائے گا۔ اُتمانزئی سرکل میں علاقہ پیرانوں کلے ، چوکنڈی اوبیلہ گئی میں مسلسل بجلی چوری کی وجہ سے واپڈا نے تنصیبات ہٹا دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ای واپڈ محمد خالد خان ا اور ایکسین محمد عار ف خان کی ہدایت پر چارسدہ کے مختلف علاقوں میں 60فیصد کمرشل صارفین کو یو ایس ایڈ کے نئے میٹر اور کیبل کی تنصیف مکمل کی گئی ہے ۔ اس حوالے سے واپڈا کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چارسدہ کے سب سے بڑے تجارتی مرکز غفور مارکیٹ میں یو ایس ایڈ کے نئے میٹروں اور کیبل کی تنصیف کا سلسلہ جاری ہے جو ایک دو روز میں مکمل ہوجائے گا۔ پریس ریلیز کے مطابق جن علاقوں میں گھریلو صارفین کے حوالے سے شکایات موصول ہو رہی ہے اُن کو ترجیحی بنیادوں پر کیبل اور نئے میٹر نصب کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ایکسین محمد عارف خان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ بجلی چوری اور کنڈا کلچر پر قابو پانے کیلئے بجلی ترسیل کے نئے نظام کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور اس حوالے سے کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ۔ دریں اثناء اُتمانزئی سرکل کے تین علاقوں پیرانوں کلے ، چوکنڈی اور بیلہ گئی میں مسلسل بجلی چوری اور کنڈا کلچر کی وجہ سے واپڈا نے مذکورہ علاقوں سے واپڈا تنصیبات ہٹادیئے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -