نوجوانوں کی ترقی کے لئے یونیڈو پاکستان میں متحرک ہو گیا

نوجوانوں کی ترقی کے لئے یونیڈو پاکستان میں متحرک ہو گیا

  

اسلام آباد(فیصل بن نصیر) اقوام متحدہ ادارہ برائے انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن UNIDIO نے پاکستان میں نوجوانوں کو ترقی کے مواقعوں کی فراہمی کے لئے عالمی پروگرام کا حصہ بنا لیا، پاکستان سمیت دنیا کے اٹھاسی ممالک کے نوجوان یونیڈو کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ہمارے پائیدار مستقبل کی خواہشات کے یوتھ مقابلہ میں عالمی پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں جس کے لئے دو کیٹیگریز کا انتخاب کیا گیا ہے، پہلی کیٹیگری میں سال1991ء سے سال1998ء تک کے پیدا ہونے والے نوجوانوں کو ویڈیو مقابلے میں شریک ہو نے کی اہلیت ظاہر کرنا ہو گی، جس کی آخری تاریخ 15اکتوبر2016ء ہے، اور اس مقابلے میں شریک ہونے کے لئے تین سوالوں کو مد نظر رکھنا ضروری ہے، پہلا سوال ہے کہ SDG9 اندسٹریل ڈویلپمنٹ گول کے تناظر میں آپ دنیا کو کس طرح دیکھتے ہیں2030ء میں جبکہ دوسرا سوال یہ ہے کہ آج کے کون سے چیلنجز ہیں جن کا ہماری یوتھ سامنا کر رہی ہے، جبکہ تیسرا سوا ل ہے کہ کس طرح ممکن ہے کہ ہم ان مشکلات کو عام فہم زبان میں کس طرح پیش کر سکتے ہیں۔دوسرا مقابلہ ریسرچ پیپر کا مقابلہ ہے جس میں سال1986ء سے سال1991ء تک کے پیدا ہونے والے نوجوانوں کو ریسرچ پیپپر فائل کرنا ہو گا جس کا عنوان ہے کہ آج کی اندسٹری 4کا کیا کردار ہے اور کس طرح سے SGD9یونیڈو انڈسٹریل ڈویلپمنٹ گول2030ء کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔دونوں مقابلوں کے فاتح کے لئے NIDOسرٹیفکیٹ،ویانا آسٹریا کا ریٹرن ایئر ٹکٹ اور وہاں پر رہائش اور ہیلتھ انشورنس سمیت نقد انعام سے نوازا جائے گا، واضع رہے کہ پاکستان کے نوجوان ویڈیو ڈاکومنٹریز کے ضمن میں اقوام متحد ہ سے سال2015ء میں بھی انعام حاصل کر چکے ہیں اور یونیڈ و کا موجودہ مقابلہ پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کا عالمی طور پر ایک بار پھر اعتراف کروانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے موجودہ دور میں پاکستانی نوجوان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -