این اے54سے بجلی مشکلات کاخاتمہ اولین ترجیح ہے،ملک ابرار

این اے54سے بجلی مشکلات کاخاتمہ اولین ترجیح ہے،ملک ابرار

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایم این اے ملک ابراراحمد نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 54میں عوام کو بجلی سے متعلق درپیش مسائل کا خاتمہ کرنا میری اولین ترجیح ہے،حلقہ بھر میں نئے ٹرانسفارمر نصب کرنیکی ہدایت کردی ہے تاکہ کہیں بھی عوام کو کم وولٹیج کی شکایت نہ ہو،جابجا بجلی کی لٹکتی تاریں فوری ٹھیک کی جائیں،واپڈا حکام تین ماہ کے اندراندر ہروارڈ،یونین کونسل میں ہونیوالے کام کی تفصیل دیں تاکہ اس سلسلے میں فنڈز جاری کیے جاسکیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ این اے 54کے تمام علاقوں بشمول راولپنڈی و چکلالہ کینٹ میں بجلی کے مسائل جن میں پرانے ٹرانسفارمرز کی تبدیلی،کم وولٹیج کے خاتمے،سڑکوں،گلیوں محلوں میں جابجا لٹکتی تاروں کے خاتمے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سپریٹنڈنٹ انجینئر واپڈا کلیم،ایکسیئن یوسف زئی،حلقہ این اے 54کے تمام ایس ڈی او صاحبان،وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ چکلالہ راجہ عرفان امتیاز،تمام ممبران کینٹ بورڈرشید احمد خان،ملک منیر، خالد بٹ،ملک منصورافسر،چوہدری خرم صدیق،ارشد قریشی،حاجی ظفراقبال،حافظ حسین احمدملک،چوہدری چنگیز،چوہدری افتخار،خرم شہزاد،میاں ریاض،یوسف گل،پرویز سہوترا نے شرکت کی،اس موقع پر ملک ابرار احمدنے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ پورے حلقہ این اے54میں نئے ٹرانسفارمرزکی تنصیب کی جائیتاکہ کسی بھی علاقے میں کم وولٹیج کی شکایت پیدا نہ ہو،سڑکوں،گلیوں،محلوں میں بجلی کی لٹکتی تاروں کو درست کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات انکی دہلیز پر پہنچانا مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،بجلی کے حوالے سے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کرنا ہمارا فرض ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اس پر سپریٹنڈنٹ انجینئر واپڈا کلیم نے تمام ایس ڈی او صاحبان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقے کے بورڈ ممبران کے ساتھ رابطے میں رہیں اورتین ماہ کے اندراندر جس جس علاقے میں واپڈا سے متعلق جو جو مسائل ہیں ان کی فزیبلٹی بنا کر دیں اس سلسلے میں بڑے کاموں کے لئے فنڈز ایم این اے ملک ابراراحمد جاری کرینگے جبکہ چھوٹے موٹے معاملات کو حل کرنے کیلئے واپڈا اپنے وسائل استعمال کریگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -