محکمہ سیاحت کا قذافی سٹیڈیم سے شاہی قلعہ کے درمیان سیاحتی بسوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

محکمہ سیاحت کا قذافی سٹیڈیم سے شاہی قلعہ کے درمیان سیاحتی بسوں کی تعداد ...

  

لاہور( کامرس رپورٹر)محکمہ سیاحت نے قذافی سٹیڈیم سے شاہی قلعہ کے درمیان چلائی گئی سیاحتی بس سروس کی کامیابی کے بعد بسوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے اورچھ کروڑ روپے سے مزید تین نئی بسیں منگوانے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت کی طرف سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کیلئے قذافی اسٹیڈیم سے شاہی قلعہ کے درمیان تاریخی مقامات کی سیر کیلئے دو ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جارہی تھیں اور محکمے کو اس حوالے سے مثبت نتائج مل رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ اس روٹ پر مزید تین نئی ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اورچھ کروڑ روپے سے مزید تین نئی بسیں دسمبر کے پہلے ہفتے میں چین سے پاکستان پہنچ جائیں گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -