پلاسٹک اینڈ پرنٹنگ نمائش ،عالمی کمپنیوں کی جانب سے زبر دست پذیرائی

پلاسٹک اینڈ پرنٹنگ نمائش ،عالمی کمپنیوں کی جانب سے زبر دست پذیرائی

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پلاسٹکس اینڈپرنٹنگ "Plastic & Pack" نمائش کا 14 واں ایڈیشن اور 13 ویں انٹرنیشنل ایگزیبیشن آف فوڈ اینڈ بیوریج پروسیسنگ اینڈ پیکیجنگ (IFTECH FOOD+BEV TEC) نے صف اوّل کی بین الاقوامی اور مقامی کمپنیوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل کی ہے۔ زیر تبصرہ نمائشوں کا انعقاد 18 تا20 اگست 2016ء کو ایکسپو سینٹر لاہور میں کیا جائیگا۔ مذکورہ سالانہ نمائش پاکستان میں پلاسٹکس پیکیجنگ، پرنٹنگ اور فوڈ انڈسٹری کے شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کے حوالے سے ایک خصوصی مقام حاصل کرچکی ہے۔ ان نمائشوں میں خطے کے بڑے ممالک چین اور ایران بھی شرکت کریں گے۔ جبکہ دنیا کے 30ممالک کی 400 سے زائد کمپنیاں بھی اس نمائش کا حصہ ہوں گی۔ جن میں آسٹریلیا، آسٹریا، جرمنی، چین، بلجیم، اٹلی، بھارت، ایران، جاپان، کوریا، ملائیشیا، نیدرلینڈ، پاکستان، سعودی عرب، تھائی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، ترکی، یو اے ای، یوکے، یو ایس اے، ویتنام شامل ہیں۔ نمائش کے پہلے دو دن اعلیٰ سطی کی کانفرنس جبکہ دوسرے اور تیسرے روز سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا۔ نمائش کے پہلے دن (Meat & Poultry) کانفرنس کاانعقاد کیا جائے گا۔ جس کا عنوان ’’حلال اشیاء کی برآمدی منڈیاں اور پروسیسنگ پیکیجنگ ٹیکنالوجی کا کردار‘‘ ہوگا اور یہ کانفرنس نمائش کے دوسرے دن تک جاری رہے گی۔ جبکہ نمائش کے تیسرے روز ’’PET پیکیجنگ کا مستقبل‘‘ کے عنوان سے سالانہ پیکیجنگ فورم کاانعقاد کیا جائیگا۔ کانفرنس میں جرمنی، ہانگ کانگ، پاکستان اور مڈل ایسٹ کے نامور ماہرین اپنے مقالہ جات پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ نمائش کے تینوں روز کالج آف ٹوراَزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (COTHM) اور شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اشتراک سے "Skil Showcasing Activity" کاانعقاد بھی کیا جائیگا۔ جس کو اس نمائش میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ (Plastic Pack & IFTECH 2016) کو متعلقہ سرکاری اداروں اور تجارتی تنظیموں کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ ان اداروں اور تنظیموں میں وزارت خوراک، زراعت اور لائیو اسٹاک (MINFAL)، سرماریہ کاری بورڈ، انجینئرنگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ (EOBI)، پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR) ، پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل (PARC)، پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن (PFVA)، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنٹسٹ اینڈ ٹیکنالوجی (NIFSAT)، اسلامک فوڈ اینڈ نیوٹریشن کونسل آف امریکہ (IFANCA)، پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن (PDA)، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (PAA)، فلیکسیبل پیکیجنگ ایسوسی ایشن آف کنورٹرز آف پاکستان (FLEXPACK) شامل ہیں۔ مذکورہ نمائشوں میں شریک بین الاقوامی نمائش کنندگان کو مواقع ملے گا۔ کہ وہ اُبھرتی ہوئی پاکستانی معیشت میں اپنی اشیاء اور خدمات کیلئے جگہ بناسکیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -