چکوال،مخصوص بلدیاتی نشستوں کا شیڈول جاری،میدان پھر سج گئے

چکوال،مخصوص بلدیاتی نشستوں کا شیڈول جاری،میدان پھر سج گئے

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے بعد مخصوص نشستوں کیلئے میدان دوبارہ سج گئے اور یہ انتخابی سلسلہ وہاں سے شروع ہوا ہے جہاں سے یکم فروری کو روکا گیا تھا۔ ضلع کونسل میں 15خواتین ، چار ٹیکنوں کریٹ، چار لیبر کسان اور ایک یوتھ کی نشست پر پولنگ یکم ستمبرکو ہوگی۔ جبکہ چار اقلیتی نشستوں پر چار ممبران جو پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے تھے اب بھی وہ غیر سرکاری طور پر منتخب قرار پائیں گے۔۔ اقلیتی نشستوں پر منتخب ہونے والوں میں مسلم لیگ ن کے سلیم اختر گل، نیشنل مسلم لیگ ( سردار گروپ) کے فرخ سیار، نیشنل مسلم لیگ (سردار گروپ )کے روندر کمار جبکہ مسلم لیگ ن کے امجد اقبال شامل ہیں، ان چار نشستوں پر کسی دیگر امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرایے تھے جس کی وجہ سے انہیں غیر سرکاری طور پر منتخب قرار دے دے دیا جائے گا۔۔ 15خواتین کی نشستوں پر 22امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے گئے، مسلم لیگ ن نے خواتین کی نشستوں کو اوپن کر دیا ہے اور کوئی ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ خواتین کی نشستوں پر احسانہ امیر نیشنل مسلم لیگ(سردار گروپ) ساکن نکہ کہوٹ تحصیل تلہ گنگ انتخابی نشان حقہ، امیر بیگم ساکن چوہان انتخابی نشان بیلن، تہمینہ مصطفی ساکن کوٹ گلہ تحصیل لاوہ انتخابی نشان چمٹا، ثریا بیگم ساکن اکوال تحصیل تلہ گنگ انتخابی نشان چوڑیاں، سمینہ خضر راجہ ساکن رتوچھہ تحصیل چوآسیدنشاہ تحریک انصاف انتخابی نشان بلا، سمینہ کوثر ساکن کوٹہیڑہ تحصیل تلہ گنگ انتخابی نشان الماری الماری، حمیرہ محمود ساکن چینجی تحصیل تلہ گنگ انتخابی نشان چوڑیاں چوڑیاں، حمیرہ ناز ساکن دندا شاہ بلاول تحصیل لاوہ گرامو فون، ذکیہ بی بی ساکن ڈھریالہ کہون تحصیل چوآسیدنشاہ نیشنل مسلم لیگ انتخابی نشان حقہ، سعدیہ اکرام ساکن ڈسٹرکٹ کمپلیس چکوال انتخابی نشان ڈریسنگ ٹیبل ، شائستہ خانم ساکن نکہ کہوٹ تحصیل تلہ گنگ انتخابی نشان پریشر کُکر، ظل ہما ساکن لاپھی تحصیل کلر کہار انتخابی نشان پریشر کُکر پریشر کُکر، عاصمہ عرفان ملک ساکن تحصیل تلہ گنگ انتخابی نشان الماری،عنصر یاسمین ساکن بلو کسر نیشنل مسلم لیگ(سردار گروپ) انتخابی نشان حقہ، غزالہ پروین ساکن جھاٹلہ تحصیل تلہ گنگ، ڈریسنگ ٹیبل ڈریسنگ ٹیبل، غزالہ صفدر ساکن نیلہ گرامو فون گراموفون، غلام زہرہ ساکن تھوہا بہادر ہیرا، کلثوم اختر زوجہ محمد گل اختر ساکن سوہاوہ تحصیل چکوال انتخابی نشان چمٹا چمٹا،کلثوم اختر زوجہ مشتاق احمد ساکن ڈھلی تحصیل تلہ گنگ انتخابی نشان بیلن بیلن، مصباح مشتاق کیانی ساکن ملہال مغلاں انتخابی نشان ہیراہیرا، نسیم اختر ساکن چھبر تحصیل چکوال نیشنل مسلم لیگ حقہ، نیئر کلثوم ساکن تترال تحصیل چکوال الماری الماری الماری شامل ہیں۔دس ٹیکنو کریٹ نشستوں پر جن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی ہے اس میں چوہدری افتخار علی خان نیشنل مسلم لیگ( سردار گروپ) حقہ، چوہدری طلعت محمود خان ساکن مولے پی ٹی آئی انتخابی نشان بلا، چوہدری عامر نجیب بھٹہ ساکن تھوہا بہادرچمچ، چوہدری غلام جیلانی منہاس ساکن چک بھون کی بورڈ، حارث محمود ساکن دھروگی نیشنل مسلم لیگ انتخابی نشان حقہ، راجہ محمد نواز ساکن دلیلپور انتخابی نشان بتخ، ریاض حسین منہاس ساکن رتہ تحصیل چکوال انتخابی نشان کاٹھی، ظہیر اسلم ملک ساکن تھوہا محرم خان انتخابی نشان سائیکل، فیصل عجائب ملک ساکن بوچھال کلاں انتخابی نشان کیک، مشتاق حیدر ساکن ہرڑ تحصیل چکوال انتخابی نشان ہاتھ کی چھڑی شامل ہیں ۔ یوتھ کونسلر کی نشست پر ذوہیب اشرف ساکن مسوال انتخابی نشان لیپ ٹاپ اور عاصم غفار ملک ساکن مورت نیشنل مسلم لیگ انتخابی نشان حقہ شامل ہیں۔ ضلع کونسل میں چار کسان اور ورکر کی نشستوں پر جن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی ان میں جاوید اقبال ساکن پچنند تحصیل تلہ گنگ انتخابی نشان ڈھول ، چوہدری ظفر سہیل کہوٹ ساکن روپوال انتخابی نشان اینکر، سردار تاج محمد خان ساکن دولہہ انتخابی نشان بوتل بوتل، سرسا خان ساکن خیرپور تحصیل کلر کہار انتخابی نشان ڈھول ڈھول، عبدالستار کہوٹ ساکن جنگا انتخابی نشان برقی ہیٹر، فیروز خان ملک ساکن دودیال تحصیل تلہ گنگ انتخابی نشان انرجی سیور انرجی سیور، قاضی امتیاز الدین ساکن اوڈھروال انتخابی نشان انرجی سیور، محمد خضر ساکن سدوال نیشنل مسلم لیگ انتخابی نشان حقہ، محمد سلیم رضا ساکن فم کسر انتخابی نشان ٹفن ٹفن، محمد عرفان ساکن سدوال انتخابی نشان ٹوتھ برش، ملک ارسلا خان ساکن مکھیال تحصیل کلر کہار انتخابی نشان ٹفن، ملک اقرار حیدر ساکن کوٹ سارنگ انتخابی نشان بجلی کا ہیٹر بجلی کاہیٹر، ملک محمد اسلم ساکن لیٹی انتخابی نشان بوتل ، ملک نذیر احمد نیازی ساکن ڈھیری سیداں انتخابی نشان ٹوتھ برش ٹوتھ براش، ہارون عباس جوند انتخابی نشان اینٹوں کی دیوار شامل ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -