امریکی شہری کی نشاندہی کرنیوالے فہد قیوم کو فرض شناسی پر 1لاکھ روپے نقد انعام دیاگیا

امریکی شہری کی نشاندہی کرنیوالے فہد قیوم کو فرض شناسی پر 1لاکھ روپے نقد ...

  

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )اسلام آباد ائر پورٹ پر امریکی شہری میتھیو بیرٹ کی نشاندہی کرنے والے آئی بی ایم ایس سسٹم انچارج فہد قیوم کی فرض شناسی کو سہراتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا وزیر داخلہ نے فہد قیوم کو تعریفی سند سے بھی نوازا واضع رہے فہد قیوم نے بلیک لسٹ پر موجود امریکی شہری کو امیگریشن کی اجازت دیے جانے کی نشاندہی کی تھی وزیر داخلہ نے آئی بی ایم ایس سسٹم انچارج فہد قیوم کی فرض شناسی اور کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -