چوکیدار کے قتل کیس میں ملزم پولیس کانسٹیبل کے خلاف سماعت ملتوی

چوکیدار کے قتل کیس میں ملزم پولیس کانسٹیبل کے خلاف سماعت ملتوی

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے چوکیدار کے قتل کیس میں ملزم پولیس کانسٹیبل کے خلاف سماعت ملتوی کردی ۔کانسٹیبل محمد نواز کے خلاف تھانہ مری میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اس پر چوکیدار کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے گزشتہ روز کیس کی سماعت کے موقع پر ملزم پولیس اہلکار کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا جبکہ ملزم کی طرف سے وکیل صفائی نے بھی وکالت نامہ جمع کروا یا اور تیاری کیلئے مہلت طلب کر لی عدالت نے کیس کی سماعت بیس اگست تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -