میکڈونلڈز پاکستان نے اپنی پیکجنگ میں تبدیلی کردی

میکڈونلڈز پاکستان نے اپنی پیکجنگ میں تبدیلی کردی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) برگر اور بریک فاسٹ کی مایہ ناز مکڈونلڈز پاکستان نے عالمی جدت کے لحاظ سے اپنی پیکیجنگ کو تبدیل کردیا ہے۔ بہترین ڈیزائن کی حامل اس پیکجنگ کو برانڈ کے تمام کیری آؤٹ بیگز اور بیورج کپس پر استعمال کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق اس پیکجنگ سے جہاں تازگی اور تفریح کا احساس ملے گا ، وہیں یہ مکڈونلڈز کے صارفین کیلئے بھی مفید ہوگی۔ ترجمان کے مطابق ان اقدامات کا مقصد مکڈونلڈ کے اپنے صارفین سے کئے گئے وعدے کی پاسداری اور تیزی سے بدلتے ہوئے مارکیٹ کے رحجان کے لحاظ سے خود کو سب سے آگے رکھنا ہے۔اس موقع پر جمیل مغل نے بتایا کہ مکڈونلڈز وہ برانڈ ہے جو جدید آئیڈیاز کو استعمال کرنے سے کبھی اجتناب نہیں کرتا ہے اور یہی روایت ہمارے کاروبار کے ہر حصے کا خاصہ ہے، خواہ وہ فوڈ کے ذرائع ہوں یا ہماری نئی پیکجنگ ۔ نئی پیکجنگ ہماری برانڈ کیلئے ایک موونگ بل بورڈز کے طور پر کام کرتی ہے اور ہماری خواہش اور کوشش بھی یہی ہے کہ ہمارے صارفین اسے پاکر اچھا محسوس کریں۔ اس نئی پیکجنگ کو ثقافتی اور عالمی لحاظ سے پرکشش بنانے کیلئے دنیا بھر کی مارکیٹ کے رحجان کے لحاظ سے خود کو سب سے آگے رکھنا ہے۔ اس نئی پیکجنگ کو دنیا بھر کی بڑی اشتہاری ایجنسیوں کے معروف آرٹسٹس سے ڈیزائن کروایا گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -