پی آئی اے کی 45فلائتوں کے ذریعے 9113کو حجاز مقدس پہنچایا :پی آئی اے حج منیجر

پی آئی اے کی 45فلائتوں کے ذریعے 9113کو حجاز مقدس پہنچایا :پی آئی اے حج منیجر

  

لاہور( انٹر ویو میاں اشفاق انجم، تصاویر ندیم احمد) پی آئی اے اپنی روایات کے مطابق حج آپریشن 2016ء کو مثالی بنائے گا اورانشاء اللہ کامیابی سے مکمل کریں گے لاہور سے 45 فلائٹوں کے ذریعے 9113کو حجاز مقدس پہنچائیں گے، حاجی کیمپ لاہور میں عازمین حج کی رہنمائی اور خدمت کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے روانگی سے دو دن پہلے ٹکٹ اور پاسپورٹ فراہم کر رہے ہیں زم زم واپسی پر فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار پی آئی اے کے حج منیجر شفقت اللہ نیازی کوآرڈنیٹر اور انچارج حاجی کیمپ لاہور راؤ عارف خان نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں کیا ہے انہوں نے بتایا آج مدینہ کیلئے آپریشن کا آغاز کررہے ہیں 6اگست کو لاہور جدہ آپریشن کا آغاز ہوا تھا شفقت اللہ نیازی نے بتایا گزشتہ سال ہمارا حج آپریشن مثالی رہا تھا ۔ ایک فلائٹ بھی تاخیر کا شکار نہیں ہوئی تھی۔راؤ عارف نے کہا حج 2016ء میں گزشتہ روایات کو قائم رکھیں گے حاجی کیمپ لاہور میں عازمین حج کی رہنمائی اور خدمت کے لیے خصوصی کاونٹرقائم ہے جہاں روانگی کی تاریخ سے دو دن پہلے ٹکٹ اور ویزہ لگا پاسپورٹ فراہم کر رہے ہیں شفقت اللہ نیازی نے بتایا ہمارے ڈسٹرکٹ منیجر سلیم اللہ کی ہدایت ہے پی آئی اے کے آپریشن کو مثالی بنانے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔راؤ عارف نے کہا اللہ کے مہمانوں کی خدمت ہمارا دینی فریضہ بھی ہے ہم تمام امور خوش اسلوبی سے نمٹائیں گے حج آپریشن 2016ء میں اضافی فلائٹ چلا رہے ہیں 14اگست کو پہلی اضافی فلائٹ PK-2501لاہور سے مدینہ جائے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -