مظفر گڑھ،تیز رفتار بس ٹرالر سے ٹکرا گئی ،3خواتین سمیت5افراد جاں بحق

مظفر گڑھ،تیز رفتار بس ٹرالر سے ٹکرا گئی ،3خواتین سمیت5افراد جاں بحق

  

مظفر گڑھ (آئی این پی ) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ٹرالر اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ16 زخمی ہوگئے،زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔پولیس کے مطابق تحصیل علی پور میں ہیڈ پنجند کے مقام پر تیزرفتار بس سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکراگئی۔حادثے میں ایک ہی خاندان کی 3 خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی اور حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال زرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں۔جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ بس کراچی سے پشاور جارہی تھی۔زخمیوں کو تحصیل ہسپتال علی پور منتقل کردیاگیاہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -