نارتھ کراچی، سیکیورٹی گارڈ نے بینک ڈکیتی ناکام بنا دی

نارتھ کراچی، سیکیورٹی گارڈ نے بینک ڈکیتی ناکام بنا دی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سکیورٹی گارڈ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بینک ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا تے ہوئے ایک ڈاکوکو گرفتار کرلیا جبکہ دو ڈاکوفرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں واقع نجی بینک میں تین ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی نیت سے بینک کے مرکزی دروازے پر کھڑے سیکیورٹی گارڈ کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر گارڈ کو قابو کرنا چاہا تا ہم گارڈ نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈکیت کو پکڑ لیا۔ایک ڈاکو کے پکڑے جانے کے بعد اس کے دوساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے جواب میں بینک کے اندر موجود گارڈز نے بھی فائرنگ کر کے دونوں ڈاکوؤں کو اپنے ساتھی کو تنہا چھوڑ کربھاگنے پر مجبور کردیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک ملزم نے بینک میں داخل ہونے کے لیے سیکیورٹی گارڈ کی آنکھ میں مرچیں ڈالیں تا ہم گارڈ نے ملزم کو قابو کرکے بینک ڈکیتی کو ناکام بنا دیا۔پولیس کے مطابق نارتھ کراچی کے سیکٹر 5 میں واقع بینک میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہونے والے ملزمان میں سے ایک ملزم کو سیکیورٹی کی گارڈ کی بہادری کے باعث پکڑا لیا، جسے شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ڈی ایس پی اجمیر نگری الطاف حسین کے حوالے کردیا تھا۔ڈی ایس پی الطاف حسین نے دوران تفتیش گرفتار ملزم سے اس کے ساتھیوں کے نام جاننے میں کامیاب رہے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا جہاں اس ڈکیت گروہ سے مزید تفتش کی جاری ہے جن سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -