ریسکیو1122کی گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی ، ایک شخص جاں بحق

ریسکیو1122کی گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی ، ایک شخص جاں بحق

  

لاہور (کامرس رپورٹر )ریسکیو1122کی گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور2افراد زخمی ہوگئے بتایاگیا،سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل لیسکو کے مطابق گزشتہ روز ریسکیو 1122 کی گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبرLEG-13-1798ہے گلشن اقبال پارک کے قریب کسی ایمرجنسی پر پہنچنے کے لیے تیزی سے گزر رہی تھی کہ ڈرائیور کی غفلت سے گاڑی کے اوپر لگا ہوا Tشکل کا فائر فائیٹر جو گاڑی کی چھت سے تقریباً3تا5فٹ اونچا تھا لیسکو کی نیوٹرل وائر کے ساتھ پھنس گیااورگاڑی کی رفتار بہت تیز ہونے اور فائر فائیٹر کے تار میں پھنسے ہونے کی وجہ سے 11-KVلائن ٹوٹ گئی اور نیچے باقی تاروں کے ساتھ گُچھاہوگئی جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی۔اس حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور2افراد زخمی ہوگئے جوکہ شیخ زیدہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

جاں بحق

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -